فلسطین میں نسل کشی کو روکنے کے لیے بارسلونا میں احتجاجی مظاہرہ،انسانوں کے اجتماع نے فلسطین کا پرچم

بارسلونا/بارسلونا کے پلاسا کاتالونیا میں سینکڑوں لوگوں نے انسانی ہاتھوں

سے فلسطینی پرچم بنایا
رضاکاروں نے Paseo de Gràcia پر بڑے پیمانے پر مظاہرے کو ترتیب دینے کے لیے 1,250 m² کی جگہ کو رنگ برنگے برساتی پلاسٹک سے بھر دیا ہے۔

فلسطین کے پرچم کے ساتھ ایک بڑے مظاہرے نے غزہ پر بمباری کے خلاف بارسلونا میں نعرے بازی کی ،تنظیم کے مطابق رنگ برنگے برساتی کوٹ میں ملبوس 756 رضاکاروں نے، جنہیں زمین پر منظم انداز میں کھڑا کیا گیا ہے، غزہ میں بمباری کے خلاف Plaça de Catalunya میں 50 میٹر بائی 25 میٹر کی یہ شکل بنائی گئی
احتجاج کے دوران ہسپانوی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی تجارت ختم کرنے اور اس ملک کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سول سوسائٹی نے اسرائیل بائیکاٹ کہ نعرے لگائے اور احتجاجی مظاہرہ میں شرکاء نےزور دیا کہ اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے جو معصوم بچے شہید ہورہے ہیں ان کے خلاف آواز بلند کریں۔کیونکہ یہ جنگ نہیں نسل کشی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے