اسپین میں امیگریشن اوپن ہونے کی راہ ہموار

میڈرڈ(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین میں امیگریشن اوپن ہونے کی راہ

ہموار ہو گئی۔ سپین میں اس وقت پانچ لاکھ سے زیادہ امیگرنٹس الیگل  سٹیٹس کے ساتھ موجود ہیں اور بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ 10 میں سے ہر ساتواں امیگرںٹ  30 سال سے کم عمر کا ہے اوراللیگل سٹیٹس کے ساتھ رہ رہا ہے اس صورتحال میں  سپین میں موجود امیگریشن کی حمایتی تنظیموں نے  ایک قرارداد پر 6 لاکھ کے دستخط لیکر ہسپانوی ادارہ محتسب اعلیٰ  کو پیش کی۔ جس نے اسے  پارلیمنٹ کو بھجوایا اور پارلیمنٹ میں اس پر رائے شماری ہوئی اور پارلمنٹ میں ایک جماعت واکس کے علاؤہ سب نے کثرت رائے سے اسے منظور کرلیا ۔ اب اوپن امیگریشن کا بل پارلیمنٹ میں پیش ہوگا اور اس پر بحث کے منظوری ہوگی اور اوپن امیگریشن کا امکان روشن ہوگیا ہے  اور مستقبل قریب میں امکان ہے کہ امیگریشن اوپن ہوجائیگی اور یکم نومبر 2021 سے پہلے انے والے امیگرنٹس  کو لیگل کر دیا جائے گا۔اوپن امیگریشن کی قرارداد کی منظوری میں سوشلسٹ پارٹی اور کاتالان جماعت اسکیرا ریپبلیکانا کی کوششوں کو خصوصی دخل حاصل یے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے