میرے پاس ابھی صرف 25 ساڑھیاں ہیں: ودیا بالن
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پاس بہت زیادہ چیزیں نہیں رکھتیں اس لیے ابھی ان کے پاس صرف 25 ساڑھیاں ہیں۔
ودیا بالن جوکہ اکثر ہی بھارت کے روایتی لباس ساڑھی میں نظر آتی ہیں اور وہ کسی بھی ساڑھی کو ایک سے زیادہ بار پہنے نظر نہیں آئیں اس لیے ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ اداکارہ کے پاس کافی زیادہ تعداد میں ساڑھیاں موجود ہوں گی۔
اداکار سے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران یہ سوال پوچھا گیا کہ ’آپ کے پاس کتنی ساڑھیاں موجود ہیں؟‘
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس موجود ساڑھیوں کی تعداد دوسری خواتین اور یقینی طور پر دیگر اداکاراؤں کے مقابلے میں کم ہی ہوگی کیونکہ میں اپنے پاس بہت زیادہ چیزیں رکھنے کی عادی نہیں ہوں۔
ودیا بالن نے کہا کہ ہر کوئی مجھ سے پوچھتا رہتا ہے کہ میرے پاس کتنی ساڑیاں ہیں کیونکہ میں بہت ساڑیاں پہنتی ہوں۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرے پاس ابھی صرف 25 ساڑھیاں ہیں اور میں کسی بھی ساڑھی کو ایک سے زیادہ بار پہنے اس لیے نظر نہیں آتی کیونکہ میں ساڑھیاں دوسروں کو دے دیتی ہوں صرف کچھ خاص ساڑھیاں میں نے اپنے پاس رکھی ہیں۔