پاک فیڈریشن کی یوتھ کونسل کا اسلام اور جدید زندگی کے موضوع پر سیمینار 

f43fe756-99a1-4a77-95e0-585c904652b4

بارسلونا(پ ر)پاک فیڈریشن کی یوتھ کونسل کے زیر اہتمام "Islam & Modern Life” کے موضوع پر ایک فکری اور ایمان افروز سیمینار   منعقد کیا گیا جس کی صدارت یوتھ کونسل کے نوجوان چیئرمین محمد احمد نے کی۔  سیمنار میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات اور تجربات کا تبادلہ کیا کہ مغربی معاشروں میں رہتے ہوئے اسلامی اقدار کو کیسے فروغ دیا جا سکتا ہے اور اپنی زندگی کو حقیقی اسلامی اصولوں کے مطابق کیسے گزارا جا سکتا ہے۔

نوجوانوں نے اسلام اور جدید زندگی میں توازن کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی، جن میں سوشل میڈیا، مغربی ثقافت، اسلامی شناخت، اور عملی زندگی میں اسلامی اقدار کو اپنانے جیسے موضوعات شامل تھے۔ نوجوانوں نے نہ صرف اپنی رائے کا اظہار کیا بلکہ عملی تجاویز بھی پیش کیں تاکہ اسلام کے پیغام کو جدید دنیا میں بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے۔

یوتھ کونسل کے چیئرمین نے بتایا کہ یہ پروگرام پاک فیڈریشن یوتھ کونسل کی مسلسل کاوشوں کا ایک حصہ تھا، جس کا مقصد نوجوانوں میں خود اعتمادی، اسلامی شعور اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔ پاک فیڈریشن یوتھ آئندہ بھی اسی طرح کے فکری و تربیتی سیمینارز کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ نوجوان نسل کو  مثبت اور بامقصد راستے پر چلتے ہوئے یورپ اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیے جا سکے۔ 

پاک فیڈریشن کے سابق صدر چوہدری ثاقب طاہر  نے بھی نوجوانوں سے مختصر خطاب کیا اور یوتھ کونسل کی محنت اور جذبے کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کو یہ پیغام دیا کہ آج کے نوجوان ہی کل کے رہنما ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فیڈریشن نوجوانوں کی فکری و عملی تربیت اور یوتھ ایمپاورمنٹ کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے تاکہ ہماری نسل نہ صرف قائدانہ صلاحیتوں سے آراستہ ہو بلکہ اسلامی اقدار کی حقیقی سفیر بن کر ابھرے۔ 

پاک فیڈریشن کے صدر عبدالغفار مرہانا نے یوتھ کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں نوجوانوں پر فخر ہے اور ہماری پوری سپورٹ ان کے ساتھ ہے اور اپنے کلچر اور اسلامی اقدار کے مطابق یوتھ کونسل  جیسے پروگرام منعقد کرنا چاہے  پاک فیڈریشن  پوری معاونت و مدد کرے گی۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے