اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلیک لسٹ،ہم کب تک برداشت کریں گے بیرسٹر امجد ملک اور کمشنر اوورسیز سامنے آئیں اور پالیسی واضح کریں،تحریر۔۔خالد شہباز چوہان

IMG_4448

ایک دم شور اٹھتا ہے اوورسیز کے ساتھ یہ ظلم ہو رہا ہے ایک دم اوپر بیٹھا افسر شاہی کا ایک بندہ اٹھتا ایک قانون پر دستخط کرتا ہے بہت سے لوگ اس مصیبت کا شکار ہو جاتے ہے۔

 ایک دم ایک دوسرے کو ٹکریں مارنا شروع کر دیتے ہے ایک ایسی سیچویشن کا شکار ہو جاتے ہیں کہ ہر ایک  الگ الگ سمت میں دوڑ لگا دیتے ہیں ایک دفعہ ہو گیا دو دفعہ ہو گیا یہ ہم کون سی مخلوق ہیں ہم ہر پولیٹیکل پارٹی کا پراپر اور مضبوط ونگ ہر ملک میں موجود، ہر بڑا چوہدری اس میں موجود ہے صرف ورکر ہی نہیں وہ سرمایہ دار بھی ہے بڑھیکیں بھی مارتے ۔ پھر جو حکومت آتی ہے وہ اوورسیزکمشنر اوورسیز فورم بہت بڑا بجٹ اوورسیز کے ساتھ زیادتی ہو تو ہم سے رابطہ کریں، کیا ان کی زمہ داری نہیں بنتی جب کسی کے ساتھ زیادتی ہو تو سامنے آئے اور اپنی گورنمنٹ پر کھل کے بات کرے جب بھی کوئی ایسی پالیسی سامنے لانی ہوتی ہے تو ہم سے رابطہ تو کر لے فیڈ بیک تو لے لیکن مجال ہے کوئی بات کرے اس وقت بھی اوورسیز کمشنر اور اوورسیز ڈائریکٹر اور پتا نہیں کیا کیا ہے ایک بھی بیان ایک بھی لفظ ادھر سے نہیں آیا جب ہم تنقید  کرتے ہیں ایک دم تکلیف شروع ہو جاتی ہے اب یہ پاسپورٹ بلیک لسٹ والا معاملہ فوری طور پر کنٹرول نہ ہوا تو اس کی تکلیف بہت سے لوگوں کو ہو گی اور بہت پیداوار قسم کے لوگ اپنی پیداواری کے چکر میں لوگوں کو تنگ کریں گے کرپشن کا ایک نیا بازار کھل جائے گا میری اوورسیز کے حوالے سے جو بھی اس وقت ذمہ داران انگلینڈ میں بیٹھے ہیں فوری طور پر سامنے آئیں متقلقہ لوگوں سے رابطہ کریں اور آفیشل طور پر اس معاملے کو فوری طور پر کلئیر کریں۔ اگر کسی نے جرم کیا تو ڈائریکٹ اس پر ہاتھ ڈالے لیکن کسی طرح پھر اوورسیز پاکستانیوں پر اس طرح ہاتھ نہ ڈالے بہت بڑے نڑے سیمینار حکمرانوں کے حق میں نعرے لگانے سے ٹی سی تو ہو جائے شائد آپ کو بھی مفاد مل جائے لیکن کوشش کریں آپ کی بات کو ئی سنتا ہے تو اپنے بھائیوں کے لیے آسانیاں فراہم کریں ، پرابلم بننے سے پہلے اس پر لائحہ عمل بنائیں نہ کہ نمبر ٹانکنے کے لیے کچھ کریں  دیکھئیے یہُ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اس وقت ذمہ داری وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک اور محمد افضال بھٹی اپنی زمہ داری کا احساس کریں فوری طور  پر اس تکلیف دہ  صورتحالُ سے لوگوں کو نکالیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے