کاتالونیاانتخابات،سوشلسٹ پارٹی کے عہدیداران کا پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ اہم اجلاس
بارسلونا/ کاتالونیا کے 12مئی کو ہونیوالے انتخابات کے حوالے ذیشان کبابش ریسٹورنٹ پر سوشلسٹ پارٹی کے اہم عہدیداران جن میں .پیپن بلتران گورنر بارسلونا.منسرات گارسیاسابق کاتالان گورنر،خوسے ماریا سالہ سابق سنیٹر،سارا بیلبیداسیکرٹری امیگریشن بارسلونا.ارنستو کاریون امیدوار کاتالان پارلیمنٹ،ایوان پیراانچارج سیوتات ویا،محمد شعیب سابق ممبر اسمبلی،ایدواردو مشیر گورنر بارسلوناکے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کااہم اجلا ہوا
جس کےمہمان خصوصی بارسلونا کی گورنر پیپن بلتران تھیں۔اسٹیج سیکرٹری اور میزبانی کے فرائض محمد اقبال چوہدری نے ادا کئے۔حافظ عبدالرزاق صادق نے اجلاس کو آرگنائز کیا۔
اجلاس میں مقررین نے امیگرنٹس کی جانب سے معاشرتی انضمام کو سراہا اور پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری سیکٹر اور ٹیکسی سیکٹر میں اہم کردار کو پسند کیا۔
مہمان خصوصی پلتران نے کہا کہ ہمیں اس سے غرض نہیں کہ کون کس ملک کا ہے یا کونسی زبان بولتا ہے ہمیں ہر انسان پیارا ہے اور ہمارے لئے امیگرنٹس کا وجود قابل احترام ہے۔ہمین پاکستانی کھانے بیحد پسند ہیں مگر زیادہ مرچیلے نہ ہوں۔
پاکستانی کمیونٹی سے محمد اقبال چوہدری،چوہدری امانت حسین مہر،جاوید مغل،حافظ عبدالرزاق صادق،راجہ شفیق کیانی،شیراز بھٹی ،عمران مہر،شہباز کھٹانہ،چوہدری عاصم گوندل،رضا چوہان،حاجی اسد،جمشید بیگہ ،راحیل اکرم اور دیگر شامل ہیں