پاکسلونا کلچرل ایسوسی ایشن سپین کا سالانہ اجلاس، راجہ شفیق کیانی صدر اور قدیر احمد خان کو چیئرمین منتخب کرلیا گیا

بارسلونا/ پاکسلونا کلچرل ایسو سی ایشن اسپین کا سالانہ اجلاس بارسلونا میں منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ راجہ شفیق کیانی نے صدارتی معیاد پوری ہونے پر کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور ایسو سی ایشن کے سابقہ فلاحی کاموں کی تفصیل، اغراض و مقاصد اور اجتماعی و فلاحی کاموں کے لیے پاک فیڈریشن سے تعاون بارے ممبران کو آگاہ کیا۔ اور مزید کہا کہ آپ سب میرے سے زیادہ اہلیت رکھتے ہیں اور میری خواہش ہے کہ نئے لوگ آگے آئیں اور صدارتی امیدوار کے لیے اپنا نام پیش کریں مگر اکثریتی ممبران نے دلائل پیش کیے کہ فلاحی و اجتماعی کاموں میں کیانی انتہائی لگن اور محنت سے کام کر رہے ہیں ان کا کوئی ثانی نہیں ۔ لیکن راجہ شفیق کیانی نے کہا کہ پاکستانی سٹائل کو بدلیں اور ایک ہی صدر تا حیات والی روایت کو تبدیل کریں۔
بہرحال کافی بحث و دلائل کے بعد ممبران نے متفقہ طور پر راجہ شفیق کیانی ہی کو دوبارہ پاکسلونا کلچرل ایسو سی ایشن کا صدر منتخب کیا اور اسی موقع پر باہمی مشاورت سے درج ذیل کابینہ کا بھی اعلان کر دیا گیا۔

سرپرست اعلیٰ: جاوید مغل
چیئرمین:قدیر احمد خان
صدر : راجہ شفیق کیانی
سینئیر نائب صدر : شہباز احمد کھٹانہ
نائب صدر: عاصم گوندل
جنرل سیکریٹری: راجہ ساجد محمود۔
جوائنٹ سیکریٹری: اصغر علی باگڑی
ناظم مالیاتی امور: ظفر حسین کھٹانہ۔
سیکریٹری اطلاعات و نشریات: مظہر حسین راجہ۔
جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات و نشریات : ارشد نذیر ساحل
کوآرڈینیٹر: احسان الحق بیگ۔
علاوہ ازیں پاکسلونا کے دیگر ممبران آفتاب اشرف ، غضنفر منظور ،نصرالله خان بجاڑ، مرزا ذوالفقار احمد، اور میاں عمران تبسّم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اور اٹلی سے تشریف لائے مہمان چوہدری ابوبکر کھٹانہ بھی موقع پر موجود تھے اور اجلاس کی کاروائی و طریقہ کار کو سراہا ۔
قدیر احمد خان نے بارسلونا کے معروف شاعر ارشد نذیر ساحل کا کلام اپنی خوبصورت آواز میں پیش کیا جبکہ مظہر حسین راجہ نے آغاز میں صوفیانہ کلام پیش کیا۔ مزید طنزو مزاح اور ہلکی پھلکی موسیقی آخر تک جاری رہی اور قدیر خان صاحب کے کلام سے حاضرین رات گئے تک محظوظ ہوتے رہے۔ ممبران نے اس مشاورتی بیٹھک کو بہت اہم قرار دیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ اور نئی کابینہ کی تشکیل پر مبارکباد پیش کی گئی۔

آخر میں گروپ فوٹو کے بعد اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

مظہر حسین راجہ
سیکریٹری اطلاعات و نشریات
پاکسلونا کلچرل ایسوسی ایشن اسپین۔
7 مئی 2024 بروز منگل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے