اسرائیلی وزیر خارجہ کا اسپین، آئرلینڈ اور ناروے کے اقدام پر سخت ردعمل

اسپین، آئرلینڈ اور ناروے نے آج منگل اٹھائیس مئی کے روز سرکاری طور پر فلسطین کو بطور ایک آزاد ریاست تسلیم کر لیا۔ اسرائیل نے ان تینوں یورپی ممالک کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
سپین، آئرلینڈ اور ناروے کی طرف سے فلسطین کو سرکاری طور پر آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر اسرائیل نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر کے دراصل ”دہشت گردی کو انعام‘‘ بخشا ہے۔
ان تین یورپی ممالک کی طرف سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے دیگر یورپی ممالک کو بھی تقویت ملے گی کہ وہ بھی ایسا کریں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک میں سے 140 سے زائد فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے