اسپین: اسرائیل غزّہ میں فلسطینیوں کے خلاف حقیقی نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے، وزیر دفاع مارگریتا رُوبلز

جو کچھ غزّہ میں ہو رہا ہے وہ حقیقی معنوں میں نسل کشی ہے، فلسطین کو تسلیم کرنا امن کی ضمانت ہے: وزیر دفاع مارگریتا رُوبلز

اسپین: اسرائیل غزّہ میں فلسطینیوں کے خلاف حقیقی نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے
اسپین کی وزیر دفاع مارگریتا رُوبلز نے کہا ہے کہ اسرائیل غزّہ میں فلسطینیوں کے خلاف حقیقی نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

اسپین کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل ‘آر ٹی وی اے’ کے لئے انٹرویو میں روبلز نے کہا ہے کہ "جو کچھ غزّہ میں ہو رہا ہے وہ حقیقی معنوں میں نسل کشی ہے”۔
28 مئی کو اسپین حکومت کے کابینہ اجلاس میں 2014 کے اسمبلی فیصلے کی منظوری دی گی اور نتیجتاً فلسطینی ریاست کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا کرلیا گیا اس سے متعلق سوال کے جواب میں رُوبلز نے کہا ہے کہ "فلسطین کو تسلیم کرنا امن کی ضمانت ہے۔ یہ دو ریاستوں کے ساتھ ساتھ رہنے کی ضمانت ہے۔ یہ اقدام اسرائیلی حکومت یا پھر قابل احترام اسرائیلیوں کے خلاف نہیں ہے۔ یہ غزّہ میں تشدد کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے اٹھایا گیا قدم ہے”۔
رُوبلز نے مزید کہا ہے کہ "ہم سب کا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جیسا ایک مشترکہ ہدف ہے۔ موضوع کا زیادہ سفارتی اور زیادہ سیاسی پہلو بھی موجود ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ہم سب متحد ہیں”۔
واضح رہے کہ اسپین کی بائیں بازو کی اتحادی حکومت میں شامل ‘سومار اتحاد’ کے وزراء متعدد دفعہ اسرائیل کو نسل کشی کا قصوروار ٹھہرا چُکے ہیں تاہم رُوبلز کے بیان سے اتحادی حکومت کے بڑے اتحاد یعنی سوشلسٹ لیبر پارٹی کی طرف سے پہلی دفعہ اسرائیل کے غزّہ میں نسل کشی کرنے کی بات کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے