کوپابارسلونا T20ترینیتات سٹارزکرکٹ کلب کی جیت پر پاکستان فورم اسپین کی حوصلہ افزائی تقریب

IMG_5053

بارسلونا(دوست نیوز)کوپابارسلونا T20ترینیتات سٹارزکرکٹ کلب کی جیت کی خوشی میں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے صدر پاکستان فورم اسپین سید ذوالقرنین شاہ نے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔جس میں کھلاڑیوں ، مین آف دی ٹورنامنٹ ،بیسٹ باولر، مین آف دی فائنل میچ اور آفیشلز کو میڈل اور ٹرافیاں دیں۔ترینیتات سٹارزکرکٹ کلب کے کپتان چوہدری محسن رضا گوندل کو پاکستان فورم کی جانب سے یاد گاری شیلڈ دی گئی۔

ونر ٹیم کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا،سید ذوالقرنین شاہ،چوہدری تبریز بوگا اور دیگر نے ڈاکروں کی بارش کردی

تقریب سے کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدر غلام صابرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں میرا ایک بھی ساتھ ایک یورو کا بھی روا دار نہیں ہے ہم اپنی گاڑیوں میں پٹرول بھی اپنا ڈلواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سید ذوالقرنین شاہ کو کہوں گا کہ وہ ہر جیتنے والی ٹیم کی اس طرح حوصلہ افزائی کریں 

تقریب کے میزبان سید ذوالقرنین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے لئے تمام کھلاڑی برابر ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری تو یہی کوشش رہی ہے کہ اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ ہر میدان میں جیتیں،انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ سال کی ونر ٹیم کے اعزاز میں بھی اسی طرح کی تقریب رکھی تھی اور وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ بھی ہر جیتنے والی ٹیم کو اسی طرح عزت دیں گے

دیگر مقررین نے بھی محسن رضا گوندل اوران کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی اور سید ذوالقرنین شاہ کے اس اقدام کو سراہا

ترنیتات سٹار کرکٹ کلب کے کپتان چوہدری محسن رضا گوندل نے اپنے میزبان اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی عزت افزائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی پر آپ لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں 

میزبان سید ذوالقرنین شاہ،مہمان خصوصی  چوہدری سکندر مانگٹ، شہزاد اصغر بھٹی، چوہدری اشفاق باغانوالا، جاوید مغل، چوہدری تبریز بوگااور دیگر نے کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے

معروف صوفی گائیک قدیر اے خان نے ملی نغمے سنا پر ماحول کو گرما دیا نوجوان جھومتے رہے اور تالیاں بجا کر داد دیتے رہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے