بارسلونا/مرکز علم وعرفان دارالعرفان اسلامک سنٹر بارسلوناکاباقاعدہ افتتاح کردیا گیا

IMG_5060

بارسلونا(دوست نیوز)مرکز علم وعرفان دارالعرفان اسلامک سنٹر بارسلونا(بارسلونیتا میں پہلی مسجد)کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

نعرہ تکبیر اور قرآن کی تلاوت کے ساتھ مفتی ملک اعجازاحمد،ساجد علی ،حاجی محمد رزاق ،محمد اقبال چوہدری ،نور عالم اور علماء مشائخ آئمہ مساجد وخطباء دینی وروحانی اور سماجی شخصیات نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔اس موقع پر مفتی اعجاز احمد ملک کو قرآن مجید کا تحفہ بھی دیا گیا۔

علامہ اعجاز ملک نے مسجد کی تعمیر کی اہمیت پر جامع خطاب کیا جبکہ دارُالعرفان اسلامک سنٹر کے بانی و چئیرمین پیر سید عرفان علی بخاری نے کہا کہ یہ مسجد کسی خاص فرقے یا مسلک سے تعلق نہیں رکھتی ،اس مسجد کے دروازے ہر اُس شخص کیلئے کُھلے ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ختمِ نبوت پہ یقین رکھتا ہو،

بانی وچئیرمین صاحبزادہ پیر سید عرفان علی بخاری ایم اے اسلامیات نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نئی مسجد کے افتتاح کی مبارک باد وصول کی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے