پرتگال امیگریشن قوانین تبدیل: فائل لاک اور ڈاکومنٹس لینے کا عمل ختم
نیدرلینڈز(عمران اقبال) پرتگال کی نئی حکومت نے امیگریشن قوانین کو مزید سخت کرتے ہوئے آرٹیکل 88 اور 89 کو ختم کر دیا۔
نئے قوانین کے تحت غیر ملکیوں کو وزٹ ویزے پر پرتگال میں داخل ہو کر رہائشی پرمٹ اپلائے کرنے یا فائل لاک کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اب ورک پرمٹ حاصل کر کے ورک ویزے پر ہی آیا جا سکے گا۔
پرتگال حکومت کے پاس اس وقت چار لاکھ سے زائد زیر التوا کیسیز ہیں۔ جن کو سپیڈی پراسس کے تحت نمٹایا جائے گا اور غیر ضروری اور غلط درخواستوں کو مسترد کر دیا جائے گا۔
جن درخواست گزاروں کو ٹیکس دیتے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے انکو ترجیحی بنیادوں پراسس کیا جائے گا اور زیر التواء کیسز کو نمٹانے کے لیے ایک نیا سیٹ اپ بنانے کا اعلان کیا جائے گا۔
نئے قونین کے تحت جعلی کمپنیوں والے اور کنٹریکٹ بیچنے والے اور کنٹریکٹ خریدنے والوں کے گرد شکنجہ تنگ کیا جائے گا۔