منہاج القرآن اسلامک سنٹربارسلونا میں محفل نعت،قاری شاہدمحمود نےہدیہ نعت پیش کیا
بارسلونا(جواد چیمہ)منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا میں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں انٹرنیشنل نعت خواں قاری شاہد محمود نے اسپین آمد کے موقع پر چوہدری امانت حسین مہر اور پروفیسر محمد مشتاق کی دعوت پرمحفل نعت میں شرکت کی
محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور مقامی نعت خواں حضرات کی مدح سرائی سے ہواجس کی سعادت محمد سیف اور عبدالرحمن بلوچ نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض حافظ محمد مدثر اقبال نے سرانجام دئیے
امیر تحریک منہاج القرآن اسپین علامہ عبدالرشید شریفی نے اس موقع پر وعظ ونصیحت کرتے ہوئے بیان کیا کہ ہمیں ہر وہ کام کرنا چاہئیے جسے ہم کر سکتے ہوں جس کام میں ماہر ہوں اور اگر آپ کی کسی کام میں دلچسپی ہے تو اس میں مہارت حاصل کریں تب وہ کام کریں ہر کام میں ٹانگ نہ اڑائیں اس طرح جو کام آپ کو آتا نہیں ہے وہ کریں گے تو لوگ اس کام سے متنفر ہونگے مثال میں انہوں نے کہا کہ اب قاری شاہد محمود کواللہ سبحانہ تعالی نے خوش الحانی دی ہے آپ ان کی نعت سنتے ہیں تو آپ کو سرور ملتا ہے دل کرتا ہے کہ وہ نعت پڑھتے جائیں اور ہم سنتے ہیں اور اگر ایک ایسا شخص جسے نعت کے فن پر عبور نہیں ہے اور وہ خوش الحان بھی نہیں ہے نعت پڑھے گا تو آپ لوگ بیزار ہوں گے
قاری شاہد محمودنے آقا دو جہاں سرور کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے،حاضرین کی فرمائش پرکلام میاں محمد بخش،منقبت اور مقبول عام ماں کی شان سنائی تو مسجد میں موجود تمام اہل اسلام جھوم اٹھے،نعرہ تکبیر،نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری کی صداؤں سے گونج اٹھا۔
اسٹیج پر علامہ عبدالرشید شریفی،محمد نواز کیانی،سید ذوالقرنین شاہ،قاری عبدالرحمن چوہدری ،چوہدری محمد اشفاق باغانوالہ اور چوہدری امانت حسین مہر براجمان تھے
محفل نعت کو پروفیسر محمد مشتاق ، راجہ حسن نعیم ، اسد قادری ، بابر باجوہ ، وقاص ملہی،واصف علی،صفدر ملہی،وقاص علی،فہیم اکبر،ملک احسن ، ملک فرید،رضوان کاظمی نے آرگنائز کیا۔
رپورٹ قمرفاروق بارسلونا اسپین