سیاست دان اپنی سیاسی دشمنیاں اپنے تک رکھیں،عام اوورسیز کو تنگ نہ کریں،پاسپورٹ نہ دینے کے کالے قانون کی مذمت کرتے ہیں ،کاتالان فیڈریشن

بارسلونا(پ ر)کاتالانُ فیڈریشن کا صدر خالد شہباز چوہان کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں کاتالان فیڈریشن کے عہدیداران ،ممبران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس اہم اجلاس میں حکومت پاکستان کے اس اقدام کی مذمت کی گئی جس میں تمام سیاسی پناہ کے متلاشی( ریفوجی) کو پاسپورٹ نہ دینے کے قانون کو نافذ کیا گیا ہے حکومت کو چاہیے تھا اس قسم کے قانون قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور کرانے کی بجائے اگر گھر بیٹھ کر قانون سازی کرنی ہے تو ان ایوان کا بھاری بوجھ عوام پر کیوں ڈالا جاتاہے اسمبلی میں بحث ہونی چاہئیے تھی اور عوام کو بھی پتہ چلتا اور ایک بہتر قانون بنتا۔
ہماری اپیل ہے کہ اس قانون کو فوری طور پر معطل کیا جائے اس میں ترمیم کی جائے اگر کوئی پاکستانی حکومت مخالف یا کسی اسپیشل کیس میں کسی کا پاسپورٹ روکنا چاہتی ہے تو اس کو واضح کرے حکومت کا مقصد اپنی سیاسی دشمنوں کو تنگ کرناہے تو قانون کو وہاں تک محدود رکھے عام عوام کو اس میں نہ رگڑے، کسی سیاسی لیڈر کا پاسپورٹ روکنا ہے روکے کیونکہ کل کو اس کی مرضی کی حکومت آنی ہے تو وہ پاسپورٹ بھی لے لے گا اس نے کون سا مزدوری کرنی ہے لیکن اس قانون کی آڑ لے کر بہت سے مزدور لوگ بھی متاثر ہونگے اور ہمارے قونصل خانے اور سفارت خانے میں کرپشن کی ایک نئی کھڑکی کھل جائے گی پتہ نہیں ہمیں کب عقل آئے گی ہم دشمنی میں اس حد تک چلے جاتے ہیں کہ کسی کو بھی عام بندے کی پرواہ نہیں ہے،ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ اس قانون میں ردو بدل کر کے اس کو عامُ عوام سے دور رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے