پی ٹی آئی اسپین کے احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی پاسپورٹ اور دیگر گفتگو کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،عبدالصبور چوہدری

بارسلونا (پ ر) پاکستان تحریک انصاف اسپین کی طرف سے اس بات کی وضاحت دینا ضروری خیال کرتے ہیں کہ ہماری پارٹی کے اسپین بھر میں تمام عہدیداران پارٹی پالیسی کے پابند ہیں اور انکی گفتگو پارٹی پالیسی کے مطابق ہوتی ہے،ان خیالات کا اظہارعبدالصبور چوہدری سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین نے جاری پریس ریلیز میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پالیسی میں کہیں پر بھی کسی ادارے اورشخصیت کی توہین شامل نہیں ہے ہمارے قائد عمران خان اور تحریک انصاف بطور جماعت اپنے ملک پاکستان کے حقیقی وقار اور حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے اور اوورسیز کے تمام ممالک سے ہم اپنے قائد عمران خان اور پارٹی پالیسی کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن کسی بھی احتجاجی مظاہرے میں وہ شخص جو پارٹی کا عہدیدار نہ ہو اس کی گفتگو کی ذمہ داری ہم پر عائد نہیں ہوتی ہے جبکہ وہ شخص خود اس بات کا اعتراف کرتا پایا گیا کہ اسکی گفتگو کا ذمہ دار وہ خود ہے- حالیہ احتجاجی مظاہرے میں اس فرد کی طرف سے کی گئی گفتگو جس میں پاکستانی پاسپورٹ سمیت دیگر گفتگو شامل تھی کو قابل اعتراض خیال کرتے ہوئے اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں اس بات کو آئندہ یقینی بنایا جائے گا کہ ایسے کسی شخص کو سٹیج پر موقع نہ دیا جائے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے