بارسلونا:سفیرپاکستان محترم ڈاکٹرظہوراحمد کے ساتھ قونصل جنرل بارسلونامحترم مراد علی وزیرکی موجودگی میں  پاک فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

 بارسلونا(پ ر)پاک فیڈریشن کے صدر چوہدری ثاقب طاہر نے سفیر پاکستان کو بریف کیا کہ اگر پاکستانی کمیونٹی کے ریزیڈنٹ کارڈ ہولڈر کو مقامی  بلدیہ میں ووٹ کا حق مل جاتا ہے تو ہمارے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کا سیاسی اثر  بڑھے گا جس سے مقامی سیاسی پارٹیوں  اور دونوں ملکوں کی اقوام کو بھی فائدہ ہوگا۔ اس سلسلہ میں تحریری طور پر درخواست سفیر صاحب کے حوالے کی گئی اور  سفیر محترم نے یقین دلایا کہ وہ سفارتی طریقہ کار کے مطابق اس مسئلہ کو حکومت پاکستان اور  سپین کے سامنے رکھیں گے اور قانونی و آئینی  سقم کو حل کروانے اور دونوں ملکوں کا باہمی معاہدہ کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اور مجھے خوشی ہوگی اگر میری کوشش سے  پاکستانی کمیونٹیی کو سپین میں جلد یہ حق مل جائے۔ 

 علاوہ ازیں ڈبل نیشنلٹی،  اپوسٹل، اور سیاسی پناہ اپلائی کرنے والے اوورسیز کے پاسپورٹ کی بندش کے گورنمنٹ کے حالیہ فیصلے  پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تمام مسائل کے لیے حل کے لیے   سفیر پاکستان محترم ڈاکٹر ظہور احمد صاحب نے نہ صرف بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی بلکہ کمیونٹی کی بہتری کیلئے کچھ نئے آئیڈیاز دئیے جو مستقبل میں بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ 

سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان سے جو نئے طلبہ و طالبات اسپین میں اتے ہیں ان کی گائیڈ لائن اور سیٹ اپ ہونا چاہیے کہ سٹڈی ویزا کیسے اپلائی کرنا ہے اور پھر سپین میں آ کر طالب علم نے پڑھائی کے علاوہ کن کن مراحل سے گزرنا ہے اور کمیونیٹی کے مقامی زبان سیکھنے پر سفیر محترم نے زور دیا۔ 

انہوں نے مزید  کہا کہ  پاکستانی خواتین  کو اس معاشرے میں اپنے کلچر اور مذہب کے مطابق کردار ادا کرنے کے پورے مواقع فراہم کرنے چاہیے تاکہ وہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کر سکیں۔ 

انہوں نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے عمل اور کردار سے معاشرے کو بدلا ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے  عمل اور کردار سے دوسروں کو قائل کریں اور رزق حلال کی طرف پوری  توجہ دیں، کسی کا حق نہ کھائیں اور اپنے بچوں کو بتائیں کہ حلال کیا ہے اور حرام کیا ہے۔ انہوں نے مثال دی کہ اگر کام کرتے ہوئے  کوئی نہ بھی دیکھ رہا ہو تو  بھی ہم پوری ایمانداری کے ساتھ کام کریں۔ اور منفی باتوں کی بجائے پاکستان کا سافٹ امیج پیش کریں، اور پاکستان میں جو اچھے کام ہو رہے ہیں اور جو پاکستانی یہاں پر اچھے کام کر رہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کریں۔ 

پاک فیڈریشن کے صدرنے پاک فیڈریشن کی بنیاد اوراس کے سٹرکچر اور سابقہ اہم کاموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔وفد میں راجہ ساجد محمود،راجہ شفیق کیانی،راجہ بابر ناصر،راجہ شفیق تبسم،راجہ مظہر حسین،احمد سردار،غضنفر  منظوراورکامران حیات شامل تھے۔

مظہر حسین راجہ(سیکرٹری انفارمیشن پاک فیڈریشن اسپین)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے