بارسلونا میں نماز عید الاضحی کے بڑے بڑے اجتماعات،ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی

بارسلونا(دوست نیوز)اسپین خاص طور پر بارسلونا میں نماز عید الاضحی کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی

 بارسلونا میں نماز عید کی ادائیگی کے لئے مقامی حکومت نے مسلمانوں کو کھلے میدان،اسپورٹس ہال مہیا کئے ،نماز عید کا بڑا اجتماع منہاج القران بادالونا کے زیر اہتمام کھلے آسمان تلے بڑے گراونڈ میں منعقد ہوا،

امیر منہاج القرآن اسپین علامہ عبدالرشید شریفی نے خطبہ پڑھا اور نماز عید الضحیٰ امامت کی اور سنت ابراہیمی پر مفصل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان پر جانور ذبح کرنے کا مقصد اس عزم کا اعادہ کرنا ہوتا ہے کہ اللہ کی راہ میں اپنی پسندیدہ چیز کو قربان کرنے کی روح بیدار رہے گی اور کبھی دنیا کی محبت اسکی اطاعت میں آڑے نہ آئے گی

قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کمیونٹی سے اپنے خطاب میں قونصل خانہ بارسلونا کی جانب سے عید کی مبارک باد دی اور کہا کہ بلا امتیاز قونصل خانہ کے دروازے تمام پاکستانیوں کے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ اب سرکردہ شخصیات کے سفارشی فون بھی ناہونے کے برابر ہیں کیونکہ سب لوگوں کو برابری کی سطح پر ڈیل کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے بعد کاغذات کی تصدیق کا عمل گجرات میں بھی شروع ہوجائے گا،وقتی طور پر پریشانی ہے لیکن جب کام روٹین میں آجائے گا تو کئی ماہ کی خواری ختم ہوجائے گی اور کام انتہائی آسان ہوجائے گا،

علامہ عبدالرشید شریفی نے کشمیر، اور فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی اور ان پر توڑے جانے والے مظالم کے خاتمہ اور ملک پاکستان اور اسپین کی ترقی کامیابی استحکام سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں

بارسلونا شہر میں جانور ذبح کرنے کی اجازت نہیں ہوتی جبکہ سلاٹر ہاوس میں  اہل اسلام سنت ابراہیمی ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے