بادالونا میں پاکستانی کے ہاتھوں اپنا ہم وطن شدید زخمی

بادالونا/بادالونا کے مئیر شاویر گراسیا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ آج منگل کی صبح ایک آف ڈیوٹی مقامی پولیس افسر کے تعاون کی سےگواردیا اربانا بادالونا @Badalona_GUB #Badalona نے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے چند منٹ پہلے ہی اپنے ایک ہم وطن کو چاقو مارا تھا۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے۔اور اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے انہوں نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ ہم نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان پر مقدمہ چلایا جائے گا، سزا سنائی جائے گی اور بعد میں انہیں تاحیات پاکستان بھیج دیا جائے گا۔کیونکہ ہم بادالونا میں قانون کی حکمرانی کے قائم کرنے کے لئے رکنے والے نہیں ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے