وقاص اکرم اور فدا حسین شاہ کی لاریوخا کی گورنر سے ملاقات
لاریوخا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)معروف سماجی شخصیت وقاص اکرم اورپاکستان ایسوسی ایشن لا ریوخا کے صدر فدا حسین شاہ کی لا ریوخا کی گورنر (Delegada del Gobierno en La Rioja) Beatriz Arraiz سے ملاقات ہوئی
اس ملاقات کا اہم نقطہ اسلام آباد میں TCS کی جانب سے کی جانے والی زیادتیوں کی بارے میں آگاہ کرنا اور ساتھ ساتھ سپین ایمبیسی کی جانب سے سپینش نیشنلٹی والے افراد کو expediente کے ساتھ اپنے پارٹنر کو نہ بلا پانے پر بات کی گئی۔
گورنر صاحبہ نے یقین دہانی کروائی کے وہ ہمارا یہ پیغام جو کے ہم نے لکھ کر بھی پیش کیا فوٹوز کے ثبوت کے ساتھ، وہ وزارت خارجہ تک پہنچائیں گی اور خود بھی سپین ایمبیسی اسلام آباد سے رابطہ کر کے اس چیز سے آگاہ کریں گی۔
یہ کام کسی ایک یا دو بندے کے کرنے سے نہیں ہو گاہم سب کو سپین کے کسی بھی علاقے میں ہی کیوں نہ رہتے ہوں کوشش کر کے اپنے علاقہ کے گورنر سے ملاقات کرنی چاہیئے اور یہ TCS والا معاملہ حل کروانےمیں اپنا کرادار ادا کرنا ہو گا۔
جب تمام سپین سے اس طرح کی شکائیات ملیں گی تب ہی ہمارے پاکستان میں فیملی والوں کی پریشانی کم ہو گی اور یہاں سے کوئی سٹیپ لیا جائے گا۔