سپریم کورٹ اطالیہ نے پاکستانی کے ڈیپورٹ آرڈر ختم کر کے فوری رہائی اور سجورنو دینے کا حکم دے دیا
اٹلی(میاں آفتاب احمد)بہت بڑی خبر سپریم کورٹ اٹلی سے پاکستانی کے ڈپورٹ آرڈر ختم کر کے فوری رہائی اور سجورنو دینے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی جس پر پاکستان میں قتل کا الزام تھا اٹلی آ گیا ۔پاکستان اور اٹلی میں مجرموں کے تبادلے کا معائدہ ھے۔انٹرپول کے ذریعے پاکستانی کو گرفتار کر کے سجورنو منسوخ کرنے کے بعد پاکستان ڈپورٹ کے اھکامات جاری ھوئے جن کے حق میں لوکل پھر ہائی نے بھی بھی فیصلہ دیا اور پاکستانی کو ڈپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے بلا آخر گزشتہ روز سپریم کورٹ اطالیہ نےپاکستانی کے حق میں فیصلہ دیا اور کہا کہ اس پر پاکستان میں جو پرچہ درج ھے پاکستان میں اسکی آخری سزا موت ھے ہم ایک شخص کو مرنے کے لیے پاکستان کے حوالے کیسے کر سکتے ہیں اس کو فوری رہا کر کے انسانی حقوق کی سجور دی جائے۔۔۔سپریم کورٹ اطالیہ کا فیصلہ قانون کی حثیت رکھتا ھے جس سے مختلف ممالک کے ہزاروں لوگوں کو فائدہ ہو گا۔