چوہدری جمشید اکبروڑائچ مرحوم میموریل یورپ اوپن والی بال ٹورنامنٹ،شان پاکستان کلب اٹلی نے جیت لیا
بارسلونا(دوست نیوز)یورپ میں کھیلوں کے سفیر چوہدری عزیزاحمد امرہ کی سرپرستی اور آرگنائزر چوہدری محمد اسجد لوہسر ،اسجد،چوہدری خضرعنائت وڑائچ،میاں یاسر گراٹیاں،چوہدری خرم شہزاد گوندل،چوہدری زاہد عباس کھرل،میاں شیراز،چوہدری بلال سرور،چوہدری شہریار اکرم وڑائچ کی جانب سے بیسوس بارسلونا میں چوہدری جمشید اکبر وڑائچ مرحوم میموریل یورپ اوپن والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ دو دن ہفتہ اور اتوار کو ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور والی بال کو انجوائے کیا۔ شائقین والی بال کھلاڑیوں کو اچھا کھیل
پیش کرنے پر تالیاں بجا کر اور نقد انعام کی صورت داد دیتے رہے۔
ٹورنامنٹ میں یورپ کے چھ چوٹی کے کلبوں جن میں
1-گجر کلب امرہ کلاں اسپین
2-گجرکلب مغلیانوالہ فرانس
3-حیدری کلب فرانس
4-شہید نویداعظم وڑائچ کلب
5- شان پاکستان کلب اٹلی
شامل ہیں نے حصہ لیا۔
جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم کے علاوہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی نظامت ھافظ عبدالرزاق صادق اور ناصر سٹار نے کی۔
جمشید اکبر وڑائچ ممیموریل یورپ اوپن والی بال ٹورنامنٹ فائنل کے مہمان خصوصی چوہدری معظم شہزاد گوندل نے ونر ٹیم شان پاکستان والی بال کلب اٹلی کے کیپٹن عدنان مشتاق وڑائچ کو 2000 یورو اور ٹرافی جبکہ دوسرےمہمان خصوصی چوہدری نوید امرہ نے رنراپ ٹیم کے کیپٹن ذیشان شانی گجر کو 1500یورو اور ٹرافی دے رہے ہیں،چوہدری عزیز امرہ نے کمنٹیٹر ناصر سٹار کو نقد 500 یورو اور شیلڈ پیش کی۔ جبکہ مین آف دی میچ اور دیگر کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ میں اہم کردار ادا کرنے والوں میں بھی شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔
ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں یورپ کے مایہ ناز والی بال کھلاڑی چوہدری جمشید اکبر وڑائچ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی