قدیراے خان 14اگست کو ملی نغمہ ریلیز کریں گے،راجہ مظہر حسین

یورپ کے معروف صوفی گائیگ جناب قدیر احمد خاں صاحب 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر مادر وطن کے لیے ملی نغمہ ریلیز کر رہے ہیں جس کی تقریب پذیرائی اگست کے پہلے ہفتہ میں قونصلیٹ جنرل اف پاکستان بارسلونا میں منعقد ہو گی۔

پاک فیڈریشن ویمن کونسل، بی ایم ایجوکیٹرز ،  کمیونیٹی ممبران، اور پاکستانی  بچوں و والدین کے تعاون سے  بارسلونا کے مختلف پوائنٹس پر اس ملی نغمے کے لیے  چھوٹے بچوں اور پاکستانی محنت کشوں کے ساتھ وڈیو  و عکس بندی کا سلسلہ جاری ہے جس میں یہ دکھایا جائے گا  کہ اوورسیز اپنے ملک سے کیسے محبت کرتے ہیں اور کس قدر محنت سے وہ دیار غیر میں پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کر رہے ہیں۔

موجودہ ملکی حالات جیسے بھی ہوں  اوورسیز اپنی جنم مٹی کو ہر لمحہ یاد رکھتے ہیں اور ان کے دل اپنے وطن کی محبت میں ہی ہمیشہ  دھڑکتے ہیں۔ کہتے ہیں گھر کی کوئی دیوار خراب ہو تو پورے گھر کو خراب نہیں کیا جاتا بلکہ مرمت اور درستگی کا کام ہمیشہ جاری رکھا جاتا ہے۔ قومی تعمیر کا سلسلہ دہائیوں  جاری رہتا ہے تب جا کر منزل ملتی ہے۔ قدیر احمد خان صاحب سمیت وہ  تمام لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں جو قومی و تعمیری جذبے جاری رکھتے ہیں۔ جب جذبات ختم ہو جائیں تو قومیں ختم ہو جاتی ہیں، ملکی دفاع، ترقی، ذاتی خوشی , غمی، اور زندگی میں اگے بڑھنے کی خواہش یا انے والی نسلوں کی ترقی اور فلاح و بہبود، یہ سب جذبات ہی تو ہیں جن کی وجہ سے زندگی کا کارواں رواں دواں ہے۔

وطن، قوم، ملک اور اپنے گردنواح کے لیے مثبت سوچ اور مثبت جذبہ زندہ رکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ انے والی نسلوں پر اس کے گہرے نقوش ثبت ہو سکیں۔ کسی بھی کام میں مایوسی ویسے بھی گناہ ہے، امید کی ایک کرن ہزاروں مایوسیوں پر بھاری ہوتی ہے۔ اللہ پاک اپ سب کے جذبات زندہ رکھے اور ترقی کی راہ پر ہمیشہ گامزن رہیں۔

اس ملی نغمے کی ویڈیو، عکس بندی اور ریکارڈنگ بارسلونا کے معروف ویڈیو میکر اور فوٹوگرافر نقاش کے ذمہ ہے۔ Good luck to all entities.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے