چوہدری ناصربوسال کے اعزاز میں چوہدری سکندر گوندل کا جلسہ عام،اہل حلقہ کی بڑی تعداد میں شرکت

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن منڈی بہاوالدین سے ایم این اے چوہدری ناصر اقبال بوسال ان دنوں بارسلونا کے دورہ پر ہیں ان کے حلقہ کے معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت چوہدری سکندر حیات گوندل،چوہدری محسن رضا گوندل ، چوہدری شعیب گوندل نے ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا جس میں ساجد انار گوندل،افتخار انار گوندل،خضر حیات گوندل،خرم گوندل،مبشر انار گوندل ،اہل حلقہ کے علاوہ مسلم لیگ ن اسپین اور دیگر کمیونٹی نے شرکت کی۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض معرف خاتون نیوز اینکر سحرش زوہیب نے سر انجام دئیے۔جبکہ مہمان خصوصی قونصل جنرل مراد علی وزیر تھے۔

جلسہ گاہ پہنچنے پر چوہدری ناصر اقبال بوسال کا ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کے مالا اور گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ان پر یوروز بھی نچھاور کئے گئے۔جلسہ میں چوہدری سکندر حیات گوندل اور ان کی ٹیم کی جانب سے پنجاب کی عزت ووقار کی علامے پگ پہنائی گئی 

جلسہ سے پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کے صدر راجہ حاجی اسد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں آپس میں محبت اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہیئے یہاں پر تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن موجود ہیں ہیمیں کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیئے جس سے کسی کی دل آزاری ہو 

قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کہا کہ ہمارا یہاں مقصد صرف اور صرف آپ لوگوں کی خدمت کرنا ہے جیسا کہ میرا نام مراد ہے تو میری کوشش ہوتی ہے کہ یہاں آیا کوئی بھی پاکستانی اپنی اپنے من کی مراد پا کر جائے۔

ایم این اے چوہدری ناصر اقبال بوسال نے اپنے خطاب میں منڈی بہاوالدین کے اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے گھر بھی چلاتے ہیں اور اپنے گاوں ،شہر کے فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، لیکن ایک کام اور کریں منڈی بہاوالدین کے امن میں بھی اپنا کردار ادا کریں، منڈی بہاوالدین جس طرح تعلیم یافتہ ضلع ہے اسی قدر جرائم کا بھی گڑھ بنا ہوا ہے اور آئے روز قتل وغارت گری ہمیں پریشان کئے ہوئے ہے، میری آپ لوگوں سے بس یہی درخواست ہے کہ آپ جس طرح فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں اس طرح امن وامان کے لئے بھی کام کریں 

جلسہ کے میزبان چوہدری سکندر حیات گوندل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ پاکستان کا پرچم سربلند رہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے ایم این اے کے ذریعے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اوورسیز کے پاسپورٹ کو دوبارہ بحال کیا ہے۔اس کے علاوہ میں جرمنی میں پاکستانی قونصل کانہ میں جس طرح پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی گئی ہے اس پر مذمت کرتا ہوں اور حکومت پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ اس واقعہ میں ملوث کرداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے