ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بارسلونا میں یوم استحصال کشمیر کا احتجاجی مظاہرہ،پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی شرکت
بارسلونا(دوست نیوز)ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بارسلونا میں گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی یوم استحصال کشمیر کا احتجاج کیا گیا،جس میں امریکہ سے آئےساجد تارڑ نے خصوصی خطاب کیا۔احتجاج کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالرحمن نے حاصل کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض شاہد احمد شاہد نے سر انجام دئیے
مقررین نے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور بھارت کے 5 اگست کے اقدام کشمیر کی خصوصی حیثیت کو سلب کرنے کی بھر پور الفاظ میں مزمت کی۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں کشمیر کو کیوں نہیں دیکھ رہی یوکرائن میں مسئلہ ہوا تو ساری دنیا اس طرف متوجہ ہو جاتی ہے لیکن کشمیر جو دہائیوں سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہے ہیں انہوں کوئی نجات دلانے والا نہیں ہے۔ اتحاد پر زور دیا گیا کہ ہمیں اپنی صفوں کے اندر اتحاد پیدا کرنا چاہیئے اور ہر روز کشمیریوں کے لئے آواز اٹھانی چاہیئے۔ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ مختار سونی نے اپنی تقریر میں عوام متحدہ کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے فیصلہ پر عملدرآمد کرئیں انہوں نے کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے نعرے بھی بلند کئے۔ساجد تارڑ، محمد اقبال چوہدری، ملک محمد شریف، حافظ عبدالرزاق صادق اور دیگر نے خطاب کیا۔