پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کے زیر اہتمام 14 اگست جشن آزادی کی تقریب

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کے زیر اہتمام 14 اگست جشن آزادی پاکستان کی ملی جوش وجذبہ کے ساتھ ذیشان کبابش ریسٹورنٹ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ تقریب کی نظامت سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سپین راجہ ساجد محمود نے سر انجام دئیے۔تقریب میں مسلم لیگ ن اسپین کے کارکنان و عہدے داران کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ مشرف صدر مسلم لیگ ن خیرونا ،سردار ارشد نائب صدر و انچارج امور کشمیر مسلم لیگ ن سپین ،چوہدری ایاز مٹھانہ چک جوائنٹ سیکرٹری ،فیض احمد تارڑ نائب صدر،شہزادہ عثمان طاہر جی ایم ایس ایم ٹی وی ،راجہ مختار سونی صدر ندائے کشمیراورعاطف شاہ نے کہا کہ پاکستان علامہ اقبال کے خواب اور قائد اعظم محمد علی جناح کی تعبیر ہے اور اس خواب کو عظیم تر بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے اگر پاکستان کی تاریخ سے مسلم لیگ ن کا دور نکال دیا جائے تو پاکستان میں آپ کو نظر آنے والی ترقی نظر نہیں آئے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کے صدر حاجی راجہ اسد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے صبر کا درس دیا ہے۔ اور انہوں نے بھی خود صبر کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ جو جو ظلم ہوئے ان پر میرے قائد نے صرف یہ کہا کہ میں اپنا مقدمہ اپنے رب پر چھوڑتا ہوں تو آج دیکھ لیں وہ تمام کردار منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی پرچم اور پاسپورٹ کی بے حرمتی کرنے والوں کی بھی مذمت کی۔

تقریب کے دوران پاکستان زندہ باد مسلم لیگ ن زندہ باد میاں محمد نواز شریف زندہ باد ودیگر نعرے لگائے جاتے رہے۔

مسلم لیگ ن اوورسیز کے سینئر نائب صدر و کوآرڈینیٹر بیریسٹرامجد ملک نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو جو دنیا میں کہیں بھی آباد ہے کو پاکستان کی 77 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی اور پاکستان کی تعمیرو ترقی کے لئے اتفاق واتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

جمی شیخ نے اور قدیر احمد خان نے ملی نغمے  گیت گا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔پروگرام کے آخر میں پاکستان کی 77 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی خوشحالی ترقی کے لئے قاری عبد الرحمن نے دعا فرمائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے