قونصل خانہ پاکستان اور پریس کلب اسپین کے زیراہتمام بارسلونا کے سمندرمیں جشن آزادی پاکستان کی تقریب
بارسلونا(دوست نیوز)قونصل خانہ پاکستان اور پریس کلب اسپین کے زیراہتمام،آرگنائزرچوہدری امتیازآکیہ اوراسپانش کمپنی کے تعاون سے پہلی بار بارسلونا کے سمندر میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔قونصل جنرل مراد علی وزیرنے خصوصی شرکت کی، پاکستانی کمیونٹی کی خواتین، بچے اورمردوں کی بڑی تعداد بروقت ساحل سمندر پہنچ گئی ،پاکستانی جھنڈے ہاتھ میں پکڑے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے سیاحتی بحری جہاز میں سوارہوئے،تو سمندر کا نظارہ بدل گیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺسے ہوا جس کی سعادت سید عرفان اور قاری عبدالرحمن نے سمندر کی لہروں پر ہلورےکھاتے حاصل کی۔جبکہ نظامت کے فرائض شاہد احمد شاہد نے سرانجام دئیے
جمی شیخ اور قدیراے خان کی خوبصورت آواز میں ملی نغموں اور عارفانہ کلام نے سماں باندھ دیا۔پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور بالخصوص چھوٹے بچوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے اور ملی جوش وجذبہ قابل دید تھا۔دو گھنٹے کے اس سفر میں پاکستان اور پاکستانی پرچم کی سربلندی کے حوالہ سے گفتگو کی گئی،یورپ میں پاکستان کے جھنڈے اور پاسپورٹ کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی۔
قونصل جنرل مراد علی وزیر اپنی مخصوص نشست سے اٹھ کر کمیونٹی افراد میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ مل کر پرچم لہراتے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ سیاست سے ہٹ کر ہماری پہچان صرف اور صرف پاکستانی اور بیرونی دنیا میں وطن کی سربلندی ہے۔مجھے بارسلونا کی پاکستانی کمیونٹی پر فخر ہے۔جنھوں نے ہر قدم پر ہر موقع پر صرف پاکستانیت کو اولین سمجھا ہے۔اگر مجھے دوبارہ پھر کسی ملک میں خدمات سرانجام دینے کا موقع ملے تو میں بارسلونا آنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بچیوں، بیٹوں اور بہنوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہے اگر ہم انہیں تعلیم یافتہ بنائیں گے تو ملک وقوم ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اسپین میں تعلیم کے مواقع موجود ہیں اور آگے بڑھنے کے لئے کئی شعبے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں بارسلونا میں پاسپورٹ کے حوالہ سے نازیبا گفتگو کی گئی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور آج یہ پرچموں کی بہار اور پاکستان زندہ باد کے نعرے اس کا جواب ہے۔قونصل جنرل مراد علی وزیر نے چوہدری امتیاز آکیہ ان کی ٹیم اور پریس کلب اسپین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس قدر خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا اور پاکستانیوں کو سمندر کی سیر کرائی
صدر کاتالان فیڈریشن خالد شہباز چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپین میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے اس کے پیش نظر نئے اور منفرد آئیڈیاز پر تقریبات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ تقریب آپ کو پسند آئی ہے تو سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کریں تاکہ آئندہ مزید بہترانداز میں اہتمام کیا جا سکے
اس منفرد تقریب میں اسپانش کمپنی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جنہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کمیونٹی کو پاکستان کی 77 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی اور تمام افراد کو اپنی جانب سے مشروبات پیش کئے۔
آخر میں قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کمیونٹی ممبران کے ساتھ مل کر پاکستان کی 77 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ پریس کلب کے صدر شاہد احمد شاہد کو یاد گاری شیلڈ پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔تقریب میں قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کے عملہ کے علاوہ میڈرڈ سے کمرشل اتاشی نے اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کی۔
خالد شہباز چوہان، چوہدری عزیز امرہ،چوہدری اعجاز اسلم مہمند چک،چوہدری امتیاز آکیہ،،چوہدری محمد اقبال، راجہ مختار احمد سونی،سنیئر صحافی نصراللہ چوہدری، راجہ شفیق کیانی،جاوید مغل،چوہدری سکندر حیات گوندل، صابر تارڑ،آفتاب اشرف،چوہدری عمران چھوکرکلاں، حاجی راجہ اسد،چوہدری سکندر مانگٹ،رضوان احسن گوندل، چوھدری امجد تھلہ،ارشد نذیر ساحل،چوہدری واصف نذیر بجاڑ،احمد علی بٹ،حاجی رزاق گوندل،کلیم الدین ورائچ،سمیت پاکستانی کمیونٹی کی ریکارڈ شرکت رہی