محمد اقبال چوہدری،حافظ عبدالرزاق صادق کی میزبانی میں صحافی محمود اصغر چوہدری کی کتاب”یا رب” کی تقریب پذیرائی

بارسلونا(دوست نیوز)برطانیہ میں مقیم معروف پاکستانی صحافی اور امیگریشن امور کے ماہر محمود اصغر چوہدری کی کتاب’’یارب’’کی تقریب پذیرائی ذیشان کبابش ریسٹورنٹ بارسلونا میں ہوئی،تقریب کے میزبان محمد اقبال چوہدری اور حافظ عبدالرزاق صادق تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت مرزا ندیم بیگ نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض حافظ عبدالرزاق صادق نے سر انجام دئیے۔ 

تقریب سے سینئر صحافی جاوید مغل، چوہدری قدیر احمد، راجہ شفیق الرحمن، شہزاد اصغر بھٹی محمد اقبال چوہدری،ڈاکٹر قمرفاروق نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔سفرنامہ حج ’’یارب‘‘مکہ ومدینہ میں گزرے روز وشب پر جذباتی ،محسوساتی اور ایمان سے لبریز یادداشت ہے۔ تمام مقررین نے کتاب کو اہل ایمان کے لئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کتاب کو پڑھ کر ایسے ہی لگا جیسے میں خود ان گلیوں اور محلوں میں سے گزر رہا ہوں,قدیر احمد چوہدری نے کتاب پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمود چودھری صاحب کا اندازِ تحریر آپ کو زمین پہ ہی رکھتا ہے اور زمینی حقائق جس میں دھول مٹی، بھوک پیاس، پاؤں کا تھکنا، لوگوں کا دائیں سے بائیں انکار میں سر ہلانا، سُنہری جالیوں کے سامنے شدتِ جذبات میں گُنگ ہوجانا اور آنکھوں میں نَمی اور پھر لڑکے کے پیچھے یارسول اللہ جی میرا سلام قبول کرلیں کہنا محسوس ہوتا ہے،

محمود اصغر چوہدری نے کہا کہ میری یہ خوش قسمتی ہے کہ ’’یارب’’کی تقریب پذیرائی بارسلونا میں ہوئی کیونکہ بارسلونا وہ شہر ہے جس نے دنیا کو ورلڈ بک ڈے دیا۔انہوں نے کہا کہ میری ایک ہی خواہش ہے کہ اور اس سفر نامہ کو لکھنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ کوئی اس کتاب کوپڑھے اور اس کے دل میں مکہ ومدینہ جانے کی خواہش پیدا ہوجائے۔میں سمجھوں گا کہ میرے جذبات کو پزیرائی مل گئی ۔انہوں نے کہا کہ کتاب کی مقبولیت کا آپ اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ شائع بعد میں ہوئی ہے اور اس پر پی ایچ ڈی کا مقالہ پہلے لکھا گیا۔محمود اصغر چوہدری نے اپنے تمام میزبانوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بارسلونا میں ملنے والی محبت تادیر یاد رہے گیتقریب کے اختتام پر محمود اصغر چوہدری نے اپنے دستخطوں کے ساتھ کتاب بھی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے