اسپین،جاب پر حادثات میں اموات کی تعداد میں اضافہ

میڈرڈ/سپین کی وزارت لیبر کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کام یا جاب پر حادثات میں اموات کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.8 پرسنٹ اضافہ ہوا ہے جو23 اموات زیادہ ہیں اور اموات کی مجموعی تعدادرواں سال جون تک 360 ہو گئی ہے ہے۔مہلک حادثات کی سب سے بڑی تعداد سروسز سیکٹر سے ہے جس میں  154 اموات ہوئی ہیں۔سپین میں کام پر موت کی بنیادی وجوہات دل کے دورے اور فالج ہیں۔تعمیرات کے شعبے میں  70 اموات ہوئی ہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سولہ زیادہ ہے اور انڈسٹریز میں 48 اموات ہوئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ زیادہ ہے۔قابل ذکر امر یہ ہے کہ بغیر بیماری کی چھٹی کے حادثات کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 پرسنٹ کمی آئی ہے۔کناریہ میں اس وقت 5,200 ایسے نابالغ بچے ہیں، جن کی دیکھ بھال کے لیے سہولیات کا فقدان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے