برطانیہ کا پاکستانیوں سمیت غیرقانونی پناہ گزین واپس بھیجنے کا فیصلہ

برطانیہ کا پاکستانیوں سمیت غیرقانونی پناہ گزین واپس بھیجنے کا فیصلہ، برطانوی حکومت نے اس سلسلے میں کانٹریکٹ کیلئے اشتہار جاری کردیا ، 3برس کے معاہدے پر1کروڑ 97لاکھ ڈالر(تقریباً ساڑھے 5ارب روپے) خرچ ہونگے۔ برطانیہ کی لیبر حکومت نے پناہ کے متلاشی افراد کا بیک لاگ ختم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

 برطانوی حکومت ملک میں موجود غیر قانونی طور پر مقیم پناہ گزینوں کو اُن کے آبائی ممالک میں واپس بھیجنے کے لیے بڑی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ 

وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ایک کانٹریکٹ کے لئے اشتہار جاری کیا ہے جس کے مطابق انہیں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اُن کے آبائی ممالک میں واپس بھجوانے کے لیے کمرشل شراکت داروں کا تعاون درکار ہے۔

 گذشتہ ہفتے شائع ہونے والے تین برس کے اس معاہدے کی مالیت 15 کروڑ پاؤنڈ یا ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہے، اور یہ گذشتہ جمعرات کو فائنانشل ٹائمز میں شائع ہوا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے