ورکرز کا استحصال، مایورکا میں ایگریکلچر کے شعبےسے وابستہ دوہسپانوی کمپنی مالکان گرفتار

سپین کی نیشنل پولیس نے مایورکا میں ایگریکلچر کے شعبےسے وابستہ دوہسپانوی ایمپراسیروزیعنی کمپنی مالکان  کو گرفتارکرلیا ہے جو مراکشی ایگریکلچرل ورکرز کا استحصال کرتے تھے اور17 گھنٹے کام لیا جاتا تھا ۔گرفتار ہونیوالے افراد نے ورکرز سے 15,000 سے 22,000 یورو کے درمیان کام کا معاہدہ کیا جس سے وہ مستقل بنیادوں پر اسپین آ سکیں گے۔ملزمان کو ورکرز کے استحصال،اللیگل امیگریشن میں سہولت فراہم کرنے اور ایک کریمنل گینگ سے تعلق رکھنے، انسانی اسمگلنگ کے جرائم میں گرفتار کیا ہے۔کل 26 افراد نے مذکورہ کمپنی کے ذریعے سپین میں اپنے لیگل اسٹیٹس کو پایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے