غیرقانونی طور پرسپین پہنچنے والوں کی واپسی ضروری ہے،پیدرو سانچیز
سپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اپنے افریقہ کے دورے میں اپنی سابق رائے کیخلاف کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر سپین پہنچنے والوں کی واپسی ضروری ہے حالانکہ اس سے قبل سپین کے وزیراعظم سانچز سپین میں مقیم الیگل امیگرنٹس کو لیگل کرنے کی بات کرتے تھے۔پیدرو سانچز کے افریقہ میں یوٹرن پر پارتیدوپاپولرانکا خیرمقدم اور تعریف کی ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو سپین سے نکالا جائیگا۔ واضح رہے کہ ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے مغربی افریقی ممالک موریطانیہ،گیمبیااورسینیگال کا اپنا تین روزہ دورہ کیا ہےجس کا مقصد افریقی ممالک سے اسپین کے کناریہ آئزلینڈ کی طرف الیگل مائیگریشن پرقابو پانے کے لیے تعاون کوبڑھانا تھا۔تین دن تک جاری رہنے والے اس دورےکے لیے پیدرو سانچز کے ہمراہ 51 افراد کا وفد گیا تھا جس میں 13 باڈی گارڈز اور پانچ پروٹوکول والے افراد کے ساتھ ساتھ بارہ کمیونیکیشن ایڈوائزراور پانچ ہیلتھ ورکرز شامل تھے۔