ماربیا میں ایک حویلی نما مینشن سپین کا سب سے مہنگا گھر
رئیل اسٹیٹ پورٹل آئیدیلسٹا کے مطابق سپین کے شہر ماربیا میں ایک حویلی نما مینشن سپین کا سب سے مہنگا گھر ہےجس کی قیمت 35 ملین ہے۔یہ 16 بیڈروم کا گھر ہے، جو 8,800 مربع میٹر کے پلاٹ پر واقع ہے، جس میں سے 2,000 میٹر کاٹیرس بھی ہے جس سے بحیرہ روم اور سیرا بلانکا کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ اس میں ایک گیم روم، سوئمنگ پول، باراور ٹینس کورٹ بھی ہے۔