بادالونا / دو مخدوش اور خستہ حال عمارتوں سے 21 افراد کو بے دخل کر دیا
بادالونا میں دو مخدوش اور خستہ حال عمارتوں سے 21 افراد کو بے دخل کر دیا گیا۔پولیس نےکارروائی نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے جو عمارت میں رہتے تھے اور سٹی کونسل کے مطابق محلے میں مسائل پیدا کر رہے تھے۔دونوں عمارتوں پر دس سال سے قبضہ تھا۔ بے دخل کیے جانے والوں میں ایک خاندان بھی شامل ہے جس میں دو نابالغ بچے بھی شامل ہیں، جو ایک ماہ قبل یہاں پہنچے تھے۔خالی ہونیوالی مارتوں کو دو ماہ میں مسمار کر دیا جائے گا۔