ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی،عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی منظم کوشش ناکام

ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی سامنے آگئی عمرے ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی منظم کوشش ناکام بنا دی۔عمرے ویزے کی آڑ میں 13 مسافروں کی لیبیا اوراٹلی اسمگلنگ کی کوشش کی جا رہی تھی جس پر سہولتکار کو 13 مسافروں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں احتشام، عادل، شہریار، علی حمزہ، مراد، سلیمان جبکہ ملزمان میں حیات اللہ، بلال، سخاوت، وسیم عباس، شہزاد، عامر سہیل، واقف خان شامل ملزمان کا تعلق پشاور، اٹک اور سیالکوٹ سے ہے۔حکام کے مطابق ملزمان سمیر قیوم نامی مرکزی ایجنٹ سے رابطے میں تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے