اسپین میں غیرملکیوں کی پیپرز میرج کرانے والے ایک گروہ کے آٹھ افراد کوگرفتارکرلیا
سپین کی نیشنل پولیس نے قادس کے شہرالکیسیرا میں غیر ملکیوں یعنی فارنرزکی پیپرز میرج کرانے والے ایک گروہ کے آٹھ افراد کو گرفتارکرلیا ہے جوان ڈاکومنینٹڈ امیگرنٹس کو لیگل کرانے کیلئے کی جاتی تھیں۔کریمنل گروہ پیپرز میرج کیلئے جعلی دستاویزات بھی تیار کرتے تھے۔ اس گروہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز مارچ 2024 سے ہوا تھا،گرفتار گروہ نے علاقے میں بہت سے افراد کی جعلی پادرون بھی کرائی تھیں۔پولیس نے تین مشکوک اور جعلی جوڑوں کا پتہ چلایا جنہوں نے اندلس میں شادیوں کی رجسٹریشن کرائی تھی۔تمام رجسٹرڈ شادیوں میں ایک ہی خاتون بطور دلہن رجسٹرڈ تھی۔گروہ جعلی شادیوں کے عوض 4000 سے 5000 یورومعاوضہ وصول کرتا تھا۔خاتون کی گرفتاری کے بعد سات دیگر افراد کو غیر قانونی امیگریشن میں سہولت فراہم کرنے اور جعلی دستاویزات بنانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں تک تفتیش جاری رہے گی۔