میتیو سالوینی کو”اوپن آرمز”کے پھنسے جہاز کوبچانے کی بجائے مسترد کرنے پر چھ سال قید کی سزاکا سامنا

اٹلی کے نائب وزیر اعظم میتیو سالوینی کو امیگرنٹس کے سمندر میں”اوپن آرمز”کے پھنسے جہاز کوبچانے کی بجائے مسترد کرنے پر چھ سال قید کی سزاکا سامنا ہے۔پراسیکیوٹر نے 2019 کے اس واقعے پرعدالت سے سزا کی درخواست کی ہے، جس میں 100 سے زائد امیگرنٹس کو لے جانے والا ایک جہاز 19 دنوں تک اٹالین حکومت کی ضد کی وجہ سے سمندر میں پھنسا رہا تھا اور کچھ مسافروں نے جہاز پر ایک انتہائی انسانی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر مایوسی کے عالم میں خود کو سمندر میں بھی پھینک دیا۔بالآخر بحری جہاز پر موجود 89 افراد کو عدالتی جنگ کے بعد  لامپادوسا کے ساحل اترنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔سالوینی کے مجرم ثابت ہونے کی صورت میں ان پر سرکاری عہدہ رکھنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے