سپین،چار میں سے ایک نابالغ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر”سیکسٹنگ” کا سامنا

سپین میں چار میں سے ایک نابالغ یعنی کم عمربچے کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر”سیکسٹنگ” کا سامنا کرنا پڑا ہے جو ناپختہ ذہنوں کی بے راہ روی کا باعث بنتا ہے۔سیکسٹنگ انٹرنیٹ پر جنسی پیغامات اور ویڈیوز بھیجنے کا ذریعہ  ہے۔  ایک ریسرچ کے مطابق  11 میں سے 14 سال کی عمر کے 96 پرسنٹ بچوں کے پاس ذاتی الیکٹرانک ڈیوائس یعنی موبائل فونز یا ٹیبلیٹس موجود ہیں جو انہیں سالگرہ، کرسمس اوردیگر تقریبات پر تحفوں کی صورت میں ملتے ہیں۔دوسری جانب ریسرچ میں یہ بھی انکشاف ہو اہے کہ 85پرسنٹ نوجوانوں کے پاس انسٹاگرام، ٹک ٹاک ان کے پسندیدہ سوشل میڈیا فورمز موجود ہیں جو والدین کیلئے سب سے زیادہ خوف کا باعث ہیں۔ویڈیو گیمز بھی بچوں میں نفسیاتی مسائل اور تشدد کے رحجان کو فروغ دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے