جرمنی,بے گھر افراد کی مجموعی تعداد کا پانچواں حصہ 25 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل

 حالیہ رپورٹ کے مطابق جرمنی میں  بے گھر افراد کی مجموعی تعداد کا پانچواں حصہ 25 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔  ان افراد میں شامل خواتین میں سے زیادہ تر کی عمریں بھی 25 سال سے کم ہیں تاہم ماہرین کی رائے میں یہ بالخصوص لڑکیوں کے لیے انتہائی غیر محفوظ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بے گھر افراد میں شامل خواتین مردوں کی نسبت تشدد اور بد سلوکی کا زیادہ شکار بنتی ہیں۔ حتٰی کہ انہیں سرکاری اداروں اور پناہ گزین مراکز میں بھی استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔نوجوان اکثر دوستوں یا جان پہچان والوں کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے نوجوانوں میں 43 پرسنٹ اور 18 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں میں سے 47 پرسنٹ اسی طرز پر زندگی گزار رہے ہیں۔2022 کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے 264000 بے گھر انسانوں میں سے تقریباً 38000 کی عمر 14 سے 27 سال کے درمیان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے