ہنگری گیسٹ ورکرز کے لیے سخت قوانین متعارف کرارہا ہے
ہنگری غیر ملکی مہمان یعنی گیسٹ ورکرز کے لیے سخت قوانین متعارف کرارہا ہے۔ہنگری میں نئے سخت ضابطوں کے بعد ہنگری کے باشندوں کے لیے ملازمت کی اسامیوں کواہمیت دی جائیگی،۔مہمان ورکرز کے لیے پرمٹس مخصوص ایمپلائرز اورپروفیشنز تک محدود ہونگے، زیادہ سے زیادہ تین سال کی مدت کے ساتھ اور مستقل رہائش کا کوئی راستہ نہیں ہے۔پرائیویٹ ریکروٹمنٹ ایجنسیوں پر یورپی یونین سے باہر ملازمت پر پابندی عائد کر دی جائے گی، مقامی ملازمت کے متلاشیوں کے لیے موزوں تربیتی پروگراموں پر زور دیا جائے گا۔