اٹلی،نیشنلٹی کے قانون میں اصلاحات کی جائیں،امیگرنٹس کی تنظیمیں اورممبرپارلیمنٹ

اٹلی نے نیشنلٹی حاصل کرنے کے لیے اپلیکنٹ کے ملک میں قیام کی مدت کو کم کرنے کیلئے آوازبلند ہوگئی ہے۔اٹلی میں امیگرنٹس کی تنظیمیں اورممبرپارلیمنٹ شہریت یعنی نیشنلٹی کے قانون میں اصلاحات کے لیے زور دے رہے ہیں اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نیشنلٹی کیلئے ملک میں لیگل سٹیٹس کے ساتھ رہنے کی مدت دس سال سے کم کرکے پانچ سال کی جائے۔موجودہ قانون کے مطابق اٹلی میں پیدا ہونے والے غیر ملکی کم از کم دس سال تک ملک میں رہنے کے بغیر شہریت حاصل نہیں کر سکتے۔۔اٹالین پارلیمان میں اس مسئلے پر بحث کے لیے ریفرنڈم پر  5 للاکھ لوگوں کے دستخطوں کی ضرورت ہے۔دستخطوں کو 30 ستمبر سے پہلے جمع کرانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے