جتنی زیادہ اطاعت رسول ﷺ ہوگی اسی قدرمحبت رسول ﷺ زیادہ ہوگی۔خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی کا بارسلونا میں خطبہ جمعہ
بارسلونا(دوست نیوز)دعوت اسلامی اسپین کے زیر اہتمام اسپورٹس ہال تین چمنیاں بارسلونا سنٹرمیں نماز جمعہ کا خصوصی انتظام کیا گیا جس میں خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا،اہل اسلام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔خطبہ جمعہ میں مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی نے کہا ہم یہ دیکھیں کہ ہم اپنے کریم آقاﷺ سے محبت کرتے ہیں محبت کی بھی ایک پہچان ہے صحابہ نے محبت رسولﷺ کی علامات بتائی ہیں اقوال اور افعال میں رسول کی پیروی کرنا۔آقاﷺ کی سنتوں پر عمل کرنا اتباع صرف رسول اللہ کی ہوسکتی ہے اللہ کی نہیں آقا علیہ اسلام کی نماز ،لباس وغیرہ کی اتباع کرنا ہم تبھی مسلمان ہیں جب آقاﷺ سے محبت کرتے ہیں محبت کے درجے ہیں مسلمان حرام گوشت نہیں کھائے گا کیونکہ اللہ اور اس کے رسولﷺ نے منع فرمایا ہے،جتنی زیادہ اطاعت ہوگی اسی قدرمحبت زیادہ ہوگی۔اصل زندگی آخرت کی ہے ہمیں اس کی فکر کرناہے کہ کہیں وہ خراب نہ ہوجائے آقاﷺ کا تذکرہ کرنا بھی محبت کا ایک درجہ ہے کیونکہ جس کو آپ پسند کرتے ہیں اسی کی بات کرتے ہیں اور بہترین ذکر درود پاک پڑھنا ہے جس سے محبت ہوتی ہے اس کی سیرت پڑھتا ہے حالات زندگی کو جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ ہجرت کیسے ہوئی ،عبادات کیسے کرتے تھے،
اس موقع پر مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی نے سلسلہ قادریہ کی بیعت بھی لی،نگران یورپ اسید رضا عطاری نے بارہ ربیع الاول میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کل 7ستمبر کو نکالے جانے والے جلوس میں شرکت کی دعوت دی