جعلی ویزا اور پاسپورٹ،پاکستانی گرفتار
معمول کے ٹریفک کنٹرول میں نیشنل پولیس نے پاکستانی شہریت کے ایک 29 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا جو جعلی ویزا اور پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے پیرس سے بس میں بارسلونا آنے کی کوشش کر رہا تھا،وہ فرانس سے بغیر کسی پریشانی کے سپین کی سرحد پار کرکے سپین پہنچ چکاتھا،لاجونکیرا کے قریب جب چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ جو دستاویزات پاکستانی نوجوان نے دکھائی ہیں وہ جعلی ہیں۔پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے لا جونکیرا کے نیشنل پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا گیا۔دستاویزات کا فرانزک کیا گیا تو معلوم ہوا ہے ان میں نام، سرنیم اور تاریخ پیدائش کا اندراج غلط تھا۔