شادیاں برباد کریں اور لاکھوں ڈالر کمائیں
شادی کی تقریبات برباد کرنا بھی ایک پیشہ سپین میں ایک ہسپانوی شہری کا دلچسپ کاروباربن گیا ہے۔سپین میں ایک ایسا شخص ارنیستو نامی سامنے آیا ہے جس کا پیشہ پیسے لے کر لوگوں کی شادیاں برباد کرنا ہے۔ ارنیستو نے دعویٰ کیا کہ جہاں زیادہ تر لوگ اپنی شادی کے دن کو اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ سمجھتے ہیں وہاں کچھ لوگوں کےلیے یہ دن ایک ڈراؤنا خواب بن جاتا ہے اور یہی لوگ اس کے گاہک ہیں۔اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ 500 یورو (تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) کی بنیادی فیس کے بدلے شادی کی تقریب کو برباد کر دیتا ہے اور دولہا یا دلہن کے زندگی کے سچے پیار کا دعویٰ کرتا ہے اور یوں شادی کی تقریب منسوخ ہو جائے گی۔بتایا جاتا ہے کہ ارنیستو نے یہ سب مذاق میں شروع کیا لیکن جب اسے متعدد درخواستیں موصول ہوئیں تو اس نے اس کام کو سنجیدہ کاروبار میں بدل دیا۔شادیاں برباد کرنے پراس شخص نے 20 لاکھ ڈالر سے زائد کما چکا ہے۔