تیش سیدی کی اسائلم کے حصول کے لیے درپیش سنگین مسائل کی نشاندھی اورپر زور مذمت
ہسپانوی ایوان نمائندگان یعنی کانگریس میں ممبر پارلیمنٹ تیش سیدی نے سپین میں انٹرنیشنل پروٹیکشن کے لیے درخواست دہندگان کو سیاسی پناہ یا اسائلم کے حصول کے لیے درپیش سنگین مسائل کی نشاندھی بھی کی اورپر زور مذمت بھی کی۔پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران سیدی نے کہا کہ اسائلم کے لیے درخواست دہندگان کے لیے اپوئنٹمنٹ یعنی سیتا دے ازیلو کا نظام مہینوں سے تباہی کی حالت سے دوچار ہے اور لوگوں کو اپنے کیسیزکے اندراج کیلئے رسوا کیا جارہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جس سے ہزاروں افراد غیر یقینی اورخطرے کی کیفیت سے دوچار ہیں لہذا اسائلم کے نظام کو جلدازجلد درست کیا جائے۔