چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں تقریب،سانحہ ویلنسیا پر اظہار افسوس
بارسلونا(دوست نیوز)کھاریاں بار کے سابق صدر چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں بھٹی برادران(محمد شہزاد اصغر بھٹی، محمد شیراز بھٹی) نے قرطبہ ریسٹورنت سانت آدریا دے بیسوس پرعشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پی ٹی آئی کے رہنماوں سمیت کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے میزبان صدر پی ٹی آئی سپین محمد شیراز بھٹی نے چوہدری ناصر احمد چھپر کو بارسلونا میں خوش آمدید کہا اور ان کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ ناصر احمد چھپر پارٹی کا بے لوث کارکن ہے،سابق صدر پی ٹی آئی اسپین شہزاد اصغر بھٹی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی کمیونٹی افسردہ ہے اسپین کے شہر ویلنسیا میں المناک حادثہ میں تین پاکستانی شہید ہوگئے ان کی ارواح کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں ،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ چوہدری ناصر احمد چھپر سے بہت پرانا تعلق ہے پارٹی میں ایک ساتھ کام کیا ہے ہر مشکل اور آسانی میں ایک ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے انہوں نے کہا ہہ مجھے ایک بات کی ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ جو لوگ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ان کو آسانی اور سہولیات کے وقت کیوں بھلا دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اور پارٹی کے ساتھ ہیں ساتھ رہیں گے ۔نظامت کے فرائض شہںاز احمد کھٹانہ نے سر انجام دئیے۔تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول کی سعادت قمر بٹ نے حاصل کی ۔
چوہدری ناصر احمدچھپر نے اپنے خطاب میں شہداء ویلنسیا کی ارواح کی بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن اور خاندان کے لئے حلال رزق کی تلاش میں باہر آتے ہیں اور ایسے سانحات پوری کمیونٹی کو افسردہ کردیتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تارکین وطن ہی ہیں جو پاکستان کو چلا رہے ہیں اور یہ پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں سے زیادہ محبت رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سب مایوسی کی بات کرتے ہیں لیکن میں مایوسی کی بات نہیں کروں گا کیونکہ میرا مذہب بھی مایوسی کو کفر قرار دیتا ہے۔مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستان ابھرنے کے لئے بنا ہے، گو آج ہم مشکل حالات سے گزر رہے ہیں
عشائیہ تقریب میں لقمان چوہدری کے والد مرحوم اور سپین کے شہر ویلنسیا میں شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا
مہمانوں کا قرطبہ ریسٹورنٹ کی بہترین سروس اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔