بالنسیا میں بغیر ڈگری کے ڈاکٹر کے طور پر کام کرنے والی خاتون سے تفتیش
بالنسیا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)سپین کے شہر بالنسیا میں بغیر ڈگری کے ڈاکٹر کے طور پر کام کرنے والی خاتون سے تفتیش جاری ہے۔خاتون نے ڈاکٹر کی نوکری پانے کیلئے میڈرڈ کی کمپلیوٹنس یونیورسٹی کی جعلی میڈیکل ڈگری پیش کی تھی۔خاتون سے سے دستاویزات کی جعلسازی کے جرم کی تفتیش کی جارہی ہے اور کالج آف فزیشنز چاہتا ہے کہ اس پر پیشہ ورانہ مداخلت کا جرم بھی عائد کیا جائے۔جعلی ڈاکٹر خاتون نے پہلے کاستیون میں اندراج کرایا تھا اور جب اس پر شک شروع ہوا تو اس نے بالنسیا میں رجسٹر ہونے کی کوشش کی۔خاتون نے بالینسیا کے سرکاری ہسپتالوں میں کئی سالوں سے ڈاکٹر کے طور پر کام کر رکھا ہے