بینک آف سپین کے مطابق 2053 تک ملک کی آبادی اورلیبر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 24.6 ملین امیگرنٹس کی سپین آمد ضروری

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)سپین میں ورکرز کمیشنز "ثے ثے اُو اُو” کے سیکرٹری جنرل انائی سوردو نے کہا کہ سپین میں مستقبل میں پنشن کا زیادہ ترانحصار امیگریشن پر ہوگا کیونکہ 1980 کی دہائی سے برتھ ریٹ یعنی بچوں کی پیدائش کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ملک کو آنے والی دہائیوں میں امیگریشن کی اہمیت کو حقیقت پسندانہ طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بینک آف سپین کے مطابق یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2053 تک، ملک کی آبادی اورلیبر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 24.6 ملین امیگرنٹس کی سپین آمد ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے