امیگرنٹس کے تعاون سے ہسپانوی اکانومی میں نمایاں ترقی
بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)امیگرنٹس کے تعاون سے ہسپانوی اکانومی میں نمایاں ترقی اس چیز کی عکاس ہے کہ امیگرنٹس سپین کی اکانومی کیلئے بیحد ضروری ہیں۔سپین میں فی الحال آٹھ سیکٹرز میں 9 پرسنٹ سے زیادہ غیر ملکی امیگرنٹس کام کررہے ہیں۔لیبر منسٹری کے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رجسٹرڈ غیر ملکی ورکرز کی ایوریج تعداد 28،70742 تک پہنچ گئی ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 194,214 ورکرز کا اضافہ ظاہر کرتی ہے، جو کہ 7.3 پرسنٹ اضافے کے برابر ہے۔یہ تعداد اسپین میں امیگرنٹس کے ارکان کی بلند ترین سطح کی نشاندہی کرتی ہےجبکہ سپین میں سوشل سیکورٹی سے وابستہ غیر ملکی ورکرز کل تعداد کا 13.5 پرسنٹ ہیں۔غیر ملکی ورکرز کی کل تعداد میں سے 31.6 پرسنٹ یورپی یونین کے ممالک سے آتے ہیں۔ سب سے زیادہ نمائندگی والی قومیت میں رومانیہ سرفہرست ہے، اس کے بعد مراکش، کولمبیا، اٹلی، وینزویلا اور چین کا نمبر ہے۔