بارسلونا کی آبادی میں اضافہ،مردم شماری کے اعداد وشمار

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا شہر میں آبادی کا اضافہ رک نہیں رہا۔موجودہ  سال میں جنوری کی مردم شماری کے  اعداد و شمار کے مطابق اس وقت شہر کی آبادی 1700000 سے زائد ہے، جو موجودہ صدی کی سب سے زیادہ تعداد ہے مگر دوسری جانب بارسلونا میں 5 سالوں میں 12500 سٹوڈنٹس نے سکول چھوڑدیا۔اس کی بڑی وجہ کچھ خاندانوں کا شہر میں مہنگی رہائش چھوڑنا بھی ہے۔یادرہے کہ وبائی مرض کورونا  کے بعد 3 سے 16 سال کی عمر کے 12500 سے زیادہ طلباء شہر چھوڑ چکے ہیں۔اس کے علاوہ  شرح میں بچوں کی پیدائش میں کمی بھی بڑی وجہ ہے۔ جبکہ 2008 کے فنانشل کرائسس کے بعد  بہت سے خاندانوں نے بارسلونا چھوڑنے کو ترجیح دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے