سپین کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں نسلی تعصب کے رحجان میں اضافہ
بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)سپین کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں نسلی تعصب کے رحجان میں اضافہ زور پکڑ رہا ہے اور اب مکانات بیچنے اور کرائے پر دینے والی ایجنسیاں اوربہت سے جائیداد کے مالکان امیگرنٹس کے نام یا ان کی جلد کا رنگ معلوم ہوتے ہی انہیں ماکن کرایہ پر دینے سے انکار کر دیتے ہیں۔رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں سپین میں مکانات کی قیمتوں میں 5.7 پرسنٹ اضافہ بھی ہوا ہے۔کاتالونیا کا قصبہ اولوت خیرونا میونسپلٹی میں ہے اور یہاں مزدوری کی واضح مانگ ہے، لیکن مالک مکان امیگرنٹس کومکان کرائے پرنہیں دیتے۔مقامی مالک مکان تارکین وطن ورکرز پر الزام لگاتے ہیں کہ ہہ ہمارے طرز زندگی، رویے اور رسوم و رواج سے بہت مختلف ہیں،اور سب سے بڑھ کر یہ کہ امیگرنٹس مکانات کو تباہ کرتے ہیں اور گھر کی اشیاء کو توڑ دیتے ہیں۔